وزارت اطلاعات کا مرزا غالب اور مغل بادشاد بابر پر ڈرامہ بنانے کا اعلان
اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے مرزا غالب اور مغل بادشاہ بابر پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی وی نیوز کے بعد اب پی ٹی وی اسپورٹ اور انٹرٹینمنٹ کی بہتری کے لیے کام جاری ہے۔
پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کے بعد اب PTV sports اور اینٹرٹینمنٹ کو Revamp کر رہے ہیں PTV بابر اور غالب پر ازبکستان اور پاکستان میں شراکت داری میں طویل ڈرامہ سیریز بنائے گا اس سلسلے میں ابتدائ تیاریاں شروع کر دی گئ ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 25, 2021
فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی وی اردو زبان کے بڑے شاعر مرزا غالب اور مغل بادشاہ بابر پر ازبکستان کی شراکت داری میں ڈرامہ سیزیز بنائے گا، اس سلسلے میں ابتدائی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور ترکی نے مسلمان ہیرو صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مشترکہ کوششوں کے تحت ڈرامہ سیریز بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس ضمن میں ترک پروڈکشن ہاؤس اکلی فلمز اور پاکستانی ادارے انصاری اینڈ شاہ فلمز کے درمیان ترکی میں معاہدہ طے پاگیا۔
ترک پروڈیوسر ایمرے کونک نے ٹویٹر پر پوسٹ میں معاہدے کی تصدیق کی اور منصوبے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز دونوں ممالک اور آرٹ کی دنیا کے لیے مفید ثابت ہوگی