دودھ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری
شہر قائد میں ایک بار پھر کھلے دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا جارہا ہے۔صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز شاکر عمر گجر نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ ہی دودھ کی قیمتیں بڑھیں گی، ہماری کوشش ہوگی کہ فی لیٹر پر 20 روپے کا اضافہ ہو۔تفصیلات کے مطابق صدر ڈیری فارم اینڈ کیٹل فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ چارے کی ایکسپورٹ کو قرار دیا اور کہا کہ حکومت چارےکی ایکسپورٹ پالیسی پر نظر ثانی کرے تاکہ ڈیری فارمز کا نیٹ وسیع پیمانے پر پھیلایا جاسکے اس حکمت عملی سے دودھ کی پیداوار بڑھے گی اور اس کی قیمتوں میں نمایاں کمی بھی ہوگی۔