اب مائیکرو سافٹ اکائونٹ کے لئے پاس ورڈ کی ضرورت نہیں
مائیکرو سافٹ نے کہا ہے کہ اس کے تمام صارفین اپنے مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ کے لیے پاس ورڈ کو ختم کرکے سائن ان ہونے کے لیے دیگر طریقہ کار استعمال کرسکتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے 2021 کے شروع میں کاروباری اداروں کے لیے یہ سہولت متعارف کرائی گئی تھی مگر اب تمام صارفین کے لیے ایسا کیا جارہا ہے۔
اب صارفین کو پاس ورڈ یاد رکھنے یا پاس ورڈ منیجر استعمال کرنے کی بجائے مائیکرو سافٹ اتھنٹیکیٹر ایپ ونڈوز ہیلو کو استعمال کرسکیں گے۔
اس ایپ سے صارفین کو ایک سیکیورٹی کی یا ایس ایم ایس یا ای میل کوڈز فراہم کیے جائیں گے۔
اس طرح صارفین مختلف سروسز جیسے ون ڈرائیو، آؤٹ لک مائیکرو سافٹ فیملی سیفٹی اور ایکس باکس سیریز ایکس ایس میں اس ورڈ کے بغیر سائن ان ہوسکیں گے۔
مائیکرو سافٹ کی جانب سے یہ سہولت آئندہ چند ہفتوں تک تمام صارفین کو فراہم کی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق ونڈوز ہیلو سے اکاؤنٹ کو منسلک کرنے کے بعد پاس ورڈ کو سوئچ آف کیا جاسکے گا۔
اس کے لیے مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ سیٹنگز میں جاکر ایڈوانسڈ سیکیورٹی آپشن اور وہاں ایڈیشنل سیکیورٹی میں جانا ہوگا جہاں اکاؤنٹ کو پاس ورڈ لیس آپشن پر سوئچ کرسکیں گے۔
صارفین پاس ورڈ کو دوبارہ ری ایکٹیویٹ کرسکیں گے مگر کمپنی کے مطابق سائن ان کے دیگر طریقے زیادہ محفوظ ہوں گے۔