صدر مملکت اور وزیراعظم کا یوم عاشورہ پر پیغام
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے یوم عاشورہ کے موقع پر خصوصی پیغام دیاہے.
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشور نہایت عظمت اور احترام کا دن ہے اور شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ امت کے لیے ایک عظیم درس ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ رہتی دنیا تک عزم و استقلال کی علامت ہے اور کورونا سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عاشور کے اجتماعات میں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
وزیر اعظم عمران خان نے یوم عاشوہ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشور اسلام سے قبل اہم خصوصیات کا حامل رہا ہے اور نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت سے یوم عاشور کی اہمیت اور بڑھ گئی۔
انہوں ںے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ نے شہادت قبول کی لیکن ظلم کے سامنے سر نہ جھکایا اور باطل جتنا بھی عروج پر ہو اس نے مٹنا ہی ہوتا ہے۔ عوام کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائیں۔