منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب نے خوشی سے ناچتے گاتے ویڈیو شیئر کردی

کراچی: اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ٹوٹنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوشی میں ناچتے گاتے ویڈیو شیئر کردی۔
اپنے حالیہ شوٹ کے دوران انہوں نے ناصرف مکمل تبدیل شدہ لُک کا مظاہرہ کیا بلکہ ایک انگریزی گیت پر جھومتی ہوئی ویڈیو بھی شیئر کی۔
دھیان رہے کہ میرب اور عاصم نے مارچ 2022 میں منگنی کا اعلان کیا تھا، لیکن گزشتہ ہفتے عاصم نے اس رشتے کے ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عاصم نے اسے باہمی فیصلہ قرار دیا جب کہ میرب نے اس بارے میں کوئی باقاعدہ بیان نہیں دیا۔

جس کے بعد میرب نے پہلی بار انسٹاگرام پر اپنی نانی کے انتقال کا افسوس ناک انکشاف کیا تھا۔ اور اب وہ اپنے کیریئر پر فوکس کرتی نظر آرہی ہیں۔ اپنی حالیہ پوسٹ میں وہ میک اپ روم میں انگریزی گیت ‘APT’ گاتے ہوئے دکھائی دیں، جہاں ان کا نیا میک اپ اور ہیئر اسٹائل خاصا متوجہ کرنے والا تھا۔
اس شوٹ کے دوران اداکار خوشحال خان بھی میرب کے ساتھ موجود تھے۔ میرب کے مداحوں نے اس پوسٹ پر بڑی تعداد میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ عاصم سے علیحدگی کے بعد بھی پوری طرح خوش اور پُراعتماد نظر آرہی ہیں۔
کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے لکھا، لگتا ہے میرب کو کوئی فرق نہیں پڑا، وہ عاصم کو یہ پیغام دے رہی ہیں کہ وہ بالکل خوش ہیں جبکہ کئی دیگر صارفین نے ان کے چہرے کی تازگی کو پوسٹ بریک اپ گلو قرار دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔