مہوش حیات کی بہن نے بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

کراچی: پاکستان کی مقبول اداکارہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات بھی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ بن گئیں۔
حالیہ انٹرویو میں افشین حیات نے بتایا کہ وہ میوزک انڈسٹری سے کئی سال سے وابستہ ہیں، تاہم ڈراموں میں انہوں نے چند پروجیکٹ میں سپورٹنگ کردار ادا کیا ہے اور اب وہ ڈرامہ ڈائن میں اپنے منفی کردار کی وجہ سے توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب وہ باقاعدگی سے اسکرین پر آنے کی کوشش کریں گی کیونکہ اس ڈرامے سے انہیں پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا ہے اور لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں۔ افشین نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے تھیٹر کررہی ہیں اور یاسر حسین کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں۔
یاد رہے کہ اس ڈرامے میں مہوش حیات مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جب کہ ان کے ساتھ ان کی بہن بھی اسی ڈرامے میں ہیں۔ جس کے بارے میں کم ہی ناظرین کو معلوم ہے۔