جلد شادی کرنے والی ہوں، چاہتی ہوں شوہر نرم دل ہو، مہوش حیات

کراچی: اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں اور جلد شادی کرنے والی ہیں۔

مہوش حیات حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز سمیت نجی زندگی سے متعلق کھل کر اظہار خیال کیا۔

ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ انہیں شادی کے لیے بہت سے پروپوزل آتے ہیں جب کہ اب انہوں نے اس پر غور و فکر کرنا بھی شروع کردیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ویسے وہ اپنے کام پر زیادہ توجہ مرکوز رکھتی ہیں مگر اب شادی کے بارے میں بھی دلچسپی لینا شروع کرچکی ہیں، تاہم اپنے گھر والوں کی جانب سے بتائے گئے رشتوں کیلئے وہ منع کردیتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ چاہتی ہوں میرا لائف پارٹنر ذہین اور نرم دل ہو۔

مہوش حیات نے مزید کہا کہ میں یہ جاننا چاہوں گی کہ اس شخص کا اپنے خاندان کے ساتھ کیسا رویہ ہے اور وہ کیا کام کرتا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ شادی دو افراد کا نہیں 2 خاندانوں کے جڑنے کا نام ہے، مجھے اپنا کام بھی جاری رکھنا ہے، تو مجھے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو میرے پیشے کو سمجھتا ہو اور وہ مالی طور پر بھی مستحکم ہو۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔