وزیراعظم کا مہنگائی کے خلاف بڑا اعلان!

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پیر سے حکومت اشیاء خورونوش کی قیمتیں نیچے لانے کے لیے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی ملک میں ہونے والی مہنگائی کے عوامل کا جائزہ لینے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا ملک میں اشیاء خورونوش کی واقعی قلت ہے، یا پھر یہ مافیاز کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی وجہ سے ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا ملک میں مہنگائی عالمی منڈی میں دالوں اور پام آئل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے تو نہیں۔


وزیراعظم کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے ہم غذائی اجناس کی قیمتیں کم کرنے کے حوالے سے تمام ریاستی اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے اپنی پالیسی نافذ کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔