میرا کی رجنی کانت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی دھمکی
ساؤتھ انڈین کی انڈسٹری میں ایک بڑا اسکینڈل سامنے آگیا، سپر اسٹار رجنی کانت کے خلاف بھارتی اداکارہ نے قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ اور ماڈل میرا متھن نے رجنی کانت کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
میرا متھن نے تمل فلم انڈسٹری کے ایک اور اسٹار وجے پر الزام عائد کیا کہ دونوں اداکاروں نے انھیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔
اپنے متنازع بیانات کے لیے مشہور میرا متھن ماضی میں بھی مختلف اداکاروں پر اس قسم کے الزامات عاید کر چکی ہیں۔
اب انھوں نے تمل فلم انڈسٹری کے دو بڑے اداکاروں کے خلاف قانونی جاری جوئی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’’وومن ہراسمنٹ ایکٹ‘‘ کے تحت ان کے خلاف کارروائی کریں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ تامل ناڈو نے انہیں رد کیا، لیکن وہ اب بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم مودی سے یہ بچگانہ مطالبہ کیا کہ وہ تامل ناڈو کو تباہ کردیں۔
خیال رہے کہ رجنی کانت کا شمار ہندوستانی تاریخ کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے کہ اور وہ چار عشروں سے سپر اسٹار کے درجے پر فائز ہیں۔