میرا کی شادی قائم اور سسرالیوں سے اچھے تعلقات ہیں، والدہ کا انکشاف

میرا کی انگلش نے برطانیہ داخلے پر کتنے سال کی پابندی لگوائی؟ شفقت زہرہ بخاری نے بتادیا

کراچی: اداکارہ میرا برطانیہ کے دروازے خود پر 10 برس کے لیے بند کروانے کا باعث بن گئیں۔
والدہ کا نام غلط بتانے اور ٹرانزٹ کی جگہ ٹرانزیکشن بولنے پر امیگریشن حکام نے میرا کو لندن سے واپس کردیا تھا۔
امیگریشن حکام نے میرا پر 10 برس تک برطانیہ داخلے پر بھی پابندی لگادی تھی، اب یہ مدت ختم ہوچکی۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے دلچسپ انکشافات کیے اور بتایاکہ برطانوی ہائی کمیشن سے درخواست ہے کہ میرا کو ویزا جاری کیا جائے، میرا کو لندن میں امیگریشن والوں کی انگریزی سمجھ نہیں آئی تھی اور نہ انہیں میرا کی سمجھ آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا اور امیگریشن حکام کے درمیان غلط فہمی ہو گئی تھی۔
شفقت زہرہ بخاری نے بتایا کہ میرا آرٹسٹ ہے، اس کا لندن آنا ضروری ہے، اس کی نئی فلم میں لندن کے سین فلم بند کرنا ضروری ہیں، یہ 10 برس پرانی بات ہے اب تو میرا بہت اچھی انگریزی بولتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی انویسٹرز میرا کے ساتھ نئے پروجیکٹس شروع کرنا چاہ رہے ہیں، میرا کی کمپنی ڈرامے اور فلمیں بنارہی ہے اور شان کے ساتھ بھی فلم بنارہی ہیں، میرا بہت ذہین ہے اور اسے ہیڈ لائن میں رہنے کا آرٹ آتا ہے، میرا انتہائی فرمانبردار ہے، میرے پاؤں چومتی ہے۔
شفقت زہرہ بخاری نے کہا کہ میرا نے جو بھی کمایا میرے حوالے کیا، بھائیوں اور بہنوں کو بھی اس نے پڑھایا، میرا کی شادی قائم ہے اور سسرال والوں کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔