ہم لوگ پبلک فگر ہیں، پبلک پراپرٹی نہیں: مایا علی

کراچی: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ شوبز شخصیات پبلک فگر ہیں، لیکن پبلک پراپرٹی نہیں۔
حال ہی میں اداکارہ مایا علی اداکار بلال اشرف کے ساتھ ایک ٹی وی شو میں جلوہ گر ہوئیں اور دوران شو تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں۔
مایا علی نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو کچھ پتا نہیں ہوتا کہ کہانی کیا ہے، پیچھے کیا چل رہا ہے، وہ بیٹھے اس چکر کے لیے ہوتے ہیں کہ کچھ آنا ہے اور انہوں نے بس لکھ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ لوگوں سے یہ بات کہتی ہوں کہ ہم لوگ پبلک فگر ہیں پبلک پراپرٹی نہیں، آپ ہمارے کام کو لے کر کوئی بھی اچھی یا بری بات کریں تو ہم آپ کو خوشی خوشی لیں گے لیکن اگر آپ ہماری فیملیز کے بارے میں بطور انسان ہمیں جج کریں گے جو آپ کو پتا ہی نہیں تو یہ غلط ہے، کیونکہ آپ وہی دیکھ رہے ہیں جو ہم آپ کو دکھا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مایا علی اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی حیران کن انکشافات کرچکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔