سانحہ 9 مئی: کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب

اسلام آباد: سانحہ 9 مئی کے موقع پر وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے فورم سے سانحہ 9 مئی پر خصوصی پیغام دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں 9 مئی واقعے کی مذمت کی جائے گی، کابینہ اجلاس میں شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائے گا، وفاقی کابینہ 9 مئی کو پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دے گی۔