سانحہ 9 مئی: ملٹری کورٹس سے عمران کے بھانجے سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں
راولپنڈی: ملٹری کورٹس نے سانحہ 9 مئی 2023 میں ملوث سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنادیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائیں۔
بیان کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال، مجرموں کو قانونی حق کی یقینی فراہمی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے 60 مجرموں میں جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی بھی شامل ہیں جنہیں 10 سال قید بامشقت سنائی گئی۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2، رئیس احمد ولد شفیع اللہ کو 6، ارزم جنید ولد جنید رزاق اور علی رضا ولد غلام مصطفیٰ کو 6 سال قید بامشقت سنائی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث احسان اللہ خان ولد نجیب اللہ خان کو 10 سال قید بامشقت سنائی گئی۔
بیان کے مطابق راہوالی گیٹ گوجرانوالا حملے میں ملوث منیب احمد ولد نوید احمد بٹ کو 2، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد علی ولد محمد بوٹا کو 2 سال، بنوں کینٹ حملے میں ملوث سمیع اللہ ولد میر داد خان کو 2 سال، جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں محمد اکرم عثمان ولد میاں محمد عثمان کو 2 سال قید بامشقت سنائی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث مدثر حفیظ ولد حفیظ اللہ کو 6 سال، سجاد احمد ولد محمد اقبال کو 4 سال، بنوں کینٹ حملے میں ملوث خضر حیات ولد عمر قیاض خان کو 9 سال، راہوالی گیٹ گوجرانوالا کینٹ حملے میں ملوث محمد نواز ولد عبدالصمد کو 2 سال، پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث محمد بلال ولد محمد افضل کو 4 سال، ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث محمد سلیمان ولد سعید غنی جان کو 2 سال قید بامشقت سنائی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہیڈکوارٹر دیراسکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث اسد اللہ درانی ولد بادشاہ زادہ کو 4 سال، چکدرہ قلعے پر حملے میں ملوث اکرام اللہ ولد شاہ زمان کو 4 سال، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد فرخ ولد شمس تبریز کو 5 سال، جناح ہاؤس حملے میں ملوث وقاص علی ولد محمد اشرف کو 6 سال، امیر ذوہیب ولد نذیر احمد شیخ کو 4 سال قید بامشقت سنائی گئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ اے آئی ایم ایچ راولپنڈی حملے میں ملوث فرہاد خان ولد شاہد حسین کو 7 سال، ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث عزت خان ولد اول خان کو 2 سال، راہوالی گیٹ گوجرانوالا کینٹ حملے میں ملوث اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ کو 2 سال، بنوں کینٹ حملے میں ملوث ثقلین حیدر ولد رفیع اللہ خان کو 9 سال فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد سلمان ولد زاہد نثار کو 2 سال قید بامشقت سنائی گئی۔
بیان میں بتایا گیا کہ ۔ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث حامد علی ولد سید ہادی شاہ کو 3 سال، راہولی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث محمد وقاص ولد ملک محمد کلیم کو 2 سال، بنوں کینٹ حملے میں ملوث عزت گل ولد میردادخان کو 9 سال، جناح ہاؤس حملے میں ملوث حیدر مجید ولد محمد مجید کو 2 سال، گروپ کیپٹن وقاص احمد محسن(ریٹائرڈ) ولد بشیر احمد محسن کو 2 سال قید بامشقت سنائی گئی۔
اس کے علاوہ ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤٹس تیمر گرہ حملے میں ملوث محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم کو 2 سال، گیٹ ایف سی کینٹ پشاور حملے میں ملوث محمد ایاز ولدصاحبزادہ خان کو 2 سال، چکدرہ قلعے حملے میں ملوث رئیس احمد ولد خستہ رحمان کو 4 سال، چکدرہ قلعے حملے میں ملوث گوہر رحمان ولد گل رحمان کو 7 سال، بنوں کینٹ حملے میں ملوث نیک محمد ولد نصر اللہ جان کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
آئی ایس پی آرنے بتایا کہ فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث فہد عمران ولد محمد عمران شاہد کو 9 سال، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث سفیان ادریس ولد ادریس احمد کو 2 سال، بنوں کینٹ حملے میں ملوث رحیم اللہ ولد بیعت اللہ کو 9 سال، خالد نوازولد حامد خان کو 9 سال قید بامشقت سنائی گئی۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اِس کے ساتھ ہی فوجی حراست میں لیے جانے والے 9 مئی کے ملزمان پر چلنے والے مقدمات کی سماعت متعلقہ قوانین کے تحت مکمل کر لی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تمام مجرموں کے پاس اپیل کا حق اور دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں، جیسا کہ آئین اور قانون میں ضمانت دی گئی ہے، قوم، حکومت اور مسلح افواج انصاف اور ریاست کی ناقابل تسخیر رٹ کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہیں۔