اگر وی پی این حرام تو موبائل بھی حرام ہے، مولانا طارق جمیل
لاہور: ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کا اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر کہنا ہے کہ اگر وی پی این حرام تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہے۔
نامور مبلغِ اسلام مولانا طارق جمیل نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر کہا کہ مجھے تو نہیں پتا کون سی شرعی کونسل نے فتویٰ دیا ہے۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرے خیال میں وی پی این کو حرام قرار دینے سے متعلق فتویٰ صحیح نہیں ہے۔ یہ درست نہیں۔ میرے خیال میں یہ تنگ ذہنی ہے۔
مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ اگر وی پی این حرام ہے تو پھر تو موبائل بھی حرام ہے کیونکہ اس میں وی پی این کے بغیر ہی اتنی چیزیں ہیں دیکھنے کی۔
خیال رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو حرام قرار دیا تھا۔
قبل ازیں پی ٹی اے نے بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کردی تھیں۔