کورونا سے محفوظ افراد کو یکم رمضان سے مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کی اجازت

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد میں آنے والوں کے لیے ایک ایپ ڈیویلپ کرالی گٰٗ ہے۔ توکل نامی اس ایپ کے ذریعے مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کے اجازت نامے جاری کیے جاٗیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں آمد کا اجازت نامہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد کو دیا جائے گا۔
مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کو بھی یکم رمضان المبارک سے مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کی جازت ہوگی۔