مارٹن لوتھر کنگ کا دن

واشنگٹن: ہر برس کے تیسرے پیر کو عظیم امریکی رہنما آنجہانی مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کا دن منایا جاتا ہے۔ اس روز پورے امریکا میں سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔
مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کا شمار امریکا میں شہری حقوق کی تحریک کے عظیم ترین لیڈران میں ہوتا ہے۔ ان کی ‘میرا ایک خواب ہے’ والی تقریر نے امریکا میں نسلی برابری کا تصور دیا۔ 52 برس پہلے انہیں قتل کردیا گیا تھا۔
گزشتہ روز اس عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مارٹن لوتھر کنگ ڈے منایا گیا۔ امریکا میں سرکاری تعطیل تھی۔ صرف اسکول ہی نہیں بلکہ بینک اور بیشتر سرکاری دفاتر بھی بند رہے۔ اس بار وہ جوش و خروش دیکھنے میں نہیں آیا جو ماضی میں ہوتا تھا۔ اس کی وجہ کورونا وبا تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔