مریم نفیس نے پاکستانی مردوں کی ذہنیت کو خراب قرار دے دیا

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی ٹی وی اداکارہ مریم نفیس نے پاکستانی مردوں کی ذہنیت کو خراب قرار دے دیا۔
مریم نفیس نے لندن میں چھٹیاں مناتے ہوئے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ مریم نفیس کو متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ جب غیر ملکی پاکستان آتے ہیں تو وہ ہمارا لباس پہنتے ہیں لیکن جب پاکستانی باہر جاتے ہیں تو ان کا لباس مختصر ہوجاتا ہے۔
مریم نفیس نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں کے پاکستان آ کر پورا لباس پہننے کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی مردوں کی ذہنیت خراب ہے۔ وہ اپنی مرضی کا لباس پہننے والی خواتین کو خراب نظروں سے دیکھتے اور گھورنے لگتے ہیں۔ یہ کوئی قابل فخر بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیرملکیوں کو پورا لباس اسی لیے پہننا پڑتا ہے کہ آپ کی گھورتی ہوئی للچائی ہوئی نظروں سے محفوظ رہ سکیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ پوری دنیا میں مردوں کا یہی رویہ ہوتا ہے لیکن مریم نفیس کو مسئلہ صرف پاکستانی مردوں سے ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔