مقبوضہ کشمیر: بھارتی درندگی جاری، خاتون سمیت 5 افراد شہید!

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں اور ایک خاتون کو شہید کردیا۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں اور ایک خاتون کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے سری نگر کے علاقے بٹامالو میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جب کہ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں اور ایک 45 سالہ خاتون کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہادتوں کے بعد بھی بھارتی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جب کہ کسی بھی ممکنہ احتجاج کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی سوپور میں قابض افواج نے تجر شریف کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوان عرفان احمد کو حراست میں لیا اور رات گئے اس کی تشدد زدہ لاش پھینک گئے جب کہ اُڑی میں سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گولیاں مارکر شہید کردیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔