ماہرہ خان کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلیے بڑا قدم!
کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کو میک اپ کے نامور برانڈ لوریل کی برانڈ ایمبیسڈر ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں۔
تاہم اب حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ماہرہ خان نے مقبول فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لوریل کو ان فالو کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ماہرہ نے یہ قدم اسرائیل کے جنگی حملوں کے خلاف اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کے طور پر اٹھایا ہے۔
ماہرہ خان اس سے قبل بھی پاکستان کی دیگر شوبز شخصیات کی طرح فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری پر فلسطین سے متعلق چند تصاویر پوسٹ کی گئیں جس میں بتایا گیا کہ ہم فلسطین کی مدد کس طرح کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب انہوں نے ٹویٹر پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی پریس کلب میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کے لیے مداحوں پر زور دیا۔
اداکارہ نے اپنی ٹویٹ میں اسرائیل دہشت گرد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔