لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ‍ذمے داری سنبھالیں گے، وہ اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کرچکے ہیں، علاوہ ازیں وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، اس سے پہلے وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی کے فرائض لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم انجام دے رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔