ملک کے مختلف حصوں میں لوڈشیڈنگ، شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ!

کراچی/ لاہور/ کوئٹہ/ پشاور: ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کے بحران کی صورت حال ہے، خاص طور پر صوبہ پنجاب میں اس حوالے سے حالات خاصے گمبھیر ہوچکے ہیں، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ شہروں میں 8 سے 10 جب کہ دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 19 ہزار میگاواٹ جب کہ طلب 25 ہزار میگاواٹ تک ہے۔ شہروں میں 8 سے 10 اور دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار 13 ہزار میگاواٹ ہے۔ سرکاری بجلی گھروں سے 2 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار میگا واٹ تک بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ ایل این جی کی فراہمی اور پانی کی آمد میں اضافے سے شارٹ فال میں کمی متوقع ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔