جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے، مودی کے بیان پر محسن نقوی کا ردعمل

دبئی: پی سی بی کے چیئرمین اور صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دے دیا۔
صدر اے سی سی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی قیادت کی جانب سے جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت قرار دے دیا۔
محسن نقوی نے لکھا کہ ایسا کرنا کھیل کی اصل روح کو مجروح کرتا ہے۔
محسن نقوی نے مودی کے بیان پر عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے تو تاریخ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں رسوائی اور شکست ہی ملی ہے اور کسی کرکٹ میچ کے نتیجے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں کی جاسکتی۔