گوہر اور کبریٰ کی طرح اداکار عمر شہزاد کا بھی خانہ کعبہ میں نکاح

کراچی: اداکاروں گوہر رشید اور کبریٰ خان کے بعد اداکار عمر شہزاد نے بھی خانہ کعبہ میں نکاح کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر شہزاد کے نکاح کی تقریب خانہ کعبہ میں ہوئی، جس میں جوڑے کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔
اداکار عمر شہزاد نے نکاح کے بعد خانہ کعبہ سے لی گئی تصاویر اور خوبصورت پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی اطلاع دی۔
اداکار عمر شہزاد نے اپنی پوسٹ کا آغاز قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ شیئر کرتے ہوئے کیا، جس میں درج تھا کہ اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا۔
عمر شہزاد نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ مکہ کے بابرکت آسمانوں کے نیچے ایک نیا آغاز۔ ہمارا سفر محبت، ایمان اور اللہ کی رحمت سے بھرا ہو۔
تصاویر میں عمر شہزاد کو اہلیہ کا ہاتھ تھامے خانہ کعبہ میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکار کی پوسٹ میں ان کی اہلیہ کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئیں جب کہ تصاویر میں بھی ان کی اہلیہ کا چہرہ واضح نہیں ہے۔