پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 49 پیسے کا بڑا اضافہ
اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 49 پیسے بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 137روپے79 پیسے ہوگئی ہے۔
مٹی کا تیل 10روپے 95 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد ایک لیٹر مٹی کا تیل 110روپے 26 پیسے کا ہوگیا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور نئی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 134 روپے 48 پیسے ہوگئی ہے۔