ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ،10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
ہما چل پردیش: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوچکے ہیں ، جب کہ سینکڑوں افراد ابھی بھی ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔
ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس افسوس ناک واقعے کے نتیجے میں اب تک کم از کم 10 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوچکے ہیں، جب کہ 600 سے زائد افراد مٹی کے تودے تلے دبے ہوئے جنہیں ملبے سے نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تودہ گرنے سے درجنوں مسافر گاڑیاں اور ٹرک بھی ملبے میں دب گئے ہین، جنہیں باہر نکالنے کے لیے بلڈوزر اور دیگر مشینیری کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، تاہم پہاڑوں سے پتھر اور چھوٹی چٹانو ں کے گرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔