لیڈی ڈیانا کی 60 ویں سالگرہ

لندن: انتقال کو 24 برس گزر جانے کے باوجود آج بھی لیڈی ڈیانا کے چاہنے والوں کی تعداد دُنیا بھر میں بے شمار ہے، وہ بلامبالغہ آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔
آج آنجہانی لیڈی ڈیانا کی 60 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، شہزادہ ولیم اور ہیری کی سالگرہ کی شاہی تقریب میں ملاقات متوقع ہے۔


لیڈی ڈیانا یکم جولائی 1961 کو برطانیہ میں پیدا ہوئیں، 1981 میں شہزادہ چارلس سے شادی ہوئی، وہ 31 اگست 1997 کو ایک کارحادثہ میں ہلاک ہوگئی تھیں۔
شہزادی ڈیانا کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر کنکسگٹن پیلس میں ان کے مجسمے کی تقریب رونمائی ہو رہی ہے۔ اس تقریب میں شہزادہ ولیم اور ہیری دونوں شریک ہوں گے۔


ان دونوں سگے بھائیوں کے رشتے میں اس وقت دراڑیں پڑنا شروع ہوئیں جب ہیری اور میگھن نے شاہی خاندان پر بے حسی کے الزامات لگائے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔