کبریٰ خان نے بھی دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرلیا

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی صف اول کی اداکارہ کبریٰ خان کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔
کبریٰ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصویر پوسٹ کی، جس میں اُنہیں دبئی کا گولڈن ویزا وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کبریٰ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے ایک ایسے ملک کا گولڈن ویزا حاصل کرنے پر خوشی ہوئی جو مشرق اور مغرب دونوں میں بہترین ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں گولڈن ویزے سے نوازنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کی بے حد شکرگزار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل کو میرے لیے اس قدر سہل بنانے میں محمد معظم قریشی نے بہت مدد کی، یہ آپ کے بغیر ناممکن تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صبور علی نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا تھا کہ اُنہیں بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔
دبئی کا گولڈن ویزا اس سے قبل متعدد شوبز ستاروں کو مل چکا، گولڈن ویزا ہولڈر کو دس برس تک دبئی میں مستقل رہائش سمیت متعدد سہولتیں ملتی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔