آرٹس کونسل کراچی میں دو روزہ فرسٹ وومین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
صوبائی وزیر شہلا رضا کہتی ہیں معاشرے میں خواتین کے حوالے سے قانون تو بہت ہے پر عمل در آمد کسی پر نہیں ہوتا ، اب حکومتی سطح پر خواتین میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ خواتین ہر صورت کسی سے پیچھے نہیں ، آرٹس کونسل کراچی میں خواتین کے حقوق و اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے پریس کانفرنس کی گئی ،
جس میں خواتین کے حقوق پر روشنی ڈالتے ہوئے صوبائی وزیر برائے ترقی و نسواں شہلا رضا بولی معاشرے میں خواتین کے حوالے سے قانون تو بہت پرعمل در آمد کسی پر نہیں ہوتا ،اب ضروت اس امر کی ہے کہ حکومتی سطح پر خواتین میں آگاہی پیدا کی جائے اس موقع پر صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہنا تھا کہ شعبہ ہائے زندگی میں خواتین ہر صورت کسی سے پیچھے نہیں ، ہم چھ سے سات مارچ کو آرٹس کونسل میں فرسٹ وویمن کانفرنس منعقد کر رہے ہیں
دوران پریس کانفرنس دیگر مقررین نے بھی معاشرے میں خواتین کے حقوق و اہمیت پر روشنی ڈالی