بشریٰ بی بی اور میرے درمیان اختلافات کی باتیں پروپیگنڈا ہیں، گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں، یہ محض افواہیں ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے بات چیت میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات کی باتیں پروپیگنڈا ہیں، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں، آج خیبر پختون خوا اسمبلی میں خطاب کروں گا، خطاب میں جو کچھ ہوا، مستقبل میں کیا کرنا ہے وہ بتاؤں گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔