شاہ سلمان کا اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان

ریاض: اہل اور قابل افراد کو سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ملک کی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے متعدد شعبوں میں اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔
شاہ سلمان کے جاری شاہی فرمان میں سائنس دانوں، طبی ماہرین، محققین، انوویٹرز، کاروباری افراد اور منفرد صلاحیت و مہارت کے حامل ممتاز ہنرمندوں کو سعودی شہریت دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
شاہی فرمان کا مقصد وژن 2030 کے مطابق پُرکشش ماحول کو بڑھانا، غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو متوجہ کرنا، سرمایہ کاری اور ترقی میں حصہ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔