یک طرفہ محبت خوبصورت اور سکون دیتی ہے، خوشحال خان
لاہور: ٹی وی کے اُبھرتے ہوئے اداکار خوشحال خان نے کہا ہے کہ یک طرفہ محبت بہت خوبصورت ہے اور یہ زندگی میں سکون لاتی ہے۔
اداکار خوش حال خان نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یک طرفہ محبت انسان کو مضبوط بنادیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی محبت میں انسان کے پاس یہ طاقت ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کے بارے میں اپنی رائے خود بناسکتا ہے۔
خوشحال خان کا کہنا تھا کہ یک طرفہ محبت میں انسان کو ردعمل کی پریشانی نہیں ہوتی اور جو کچھ ہوتا ہے وہ اس کے دماغ میں ہی رہتا ہے۔
انہوں نے اپنی شادی اور پسند کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیسا ان کی قسمت میں ہوگا ویسا ہی ہوجائے گا۔