ژوب میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 33 دہشت گرد جہنم واصل

ژوب: فتنہ الہندوستان کے خوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنادی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارج نے 7 اور 8 اگست کی رات کو افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں خوارج کی نقل و حرکت کا پتا لگایا اور موثر طور پر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے وافر اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔