موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون نے عابد کو شناخت کرلیا!

لاہور: موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو متاثرہ خاتون نے شناخت کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی کیمپ جیل میں عدالتی حکم کے تحت موٹروے زیادتی کیس کے ملزم کی شناختی پریڈ ہوئی، جس میں متاثرہ خاتون نے ملزم عابد ملہی کو شناخت کرلیا۔
پنجاب پولیس نے عابد ملہی کی گرفتاری 12 اکتوبر کو ظاہر کی تھی، عدالت نے ملزم کو شناختی پریڈ کے لیے جیل بھجوایا تھا۔ واقعے میں ملوث دوسرے ملزم شفقت علی کی شناخت اس سے پہلے ہی ہوچکی ہے۔ دونوں ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔
9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ نقدی، 2 تولے طلائی زیورات، ایک عدد بریسلیٹ، گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ اور 3 اے ٹی ایم کارڈز لے کر فرار ہوگئے تھے۔ ایک ملزم شفقت کو واقعے کے کچھ ہی دنوں بعد گرفتار کرلیا گیا تھا لیکن دوسرا ملزم عابد ملہی مفرور تھا جسے 12 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔