خیرپور کے مندر میں خاتون گداگر سے زیادتی

خیرپور: ہندو لڑکے کی جانب سے مندر میں خاتون گداگر کے ساتھ زیادتی کے افسوس ناک واقعے کا انکشاف ہوا ہے۔
خیرپور کے تاریخی شہر چونڈکو کے مندر میں ہندو لڑکے کی جانب سے خاتون گداگر کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
واقعے کے متعلق بتایا گیا ہے کہ چونڈکو شہر کا نوجوان کاروباری ہندو لڑکا ایک خاتون گداگر کو پیسوں کی لالچ دے کر مندر میں لے گیا اور وہاں اُس سے مبینہ طور پر زیادتی کی گئی، لڑکے کی جانب سے گداگر کو مندر میں لے جانے کی اطلاع پر شہر کے ہندو اور مسلمان مندر میں پہنچ گئے۔
مندر کے اندر اور باہر لوگوں کا ہجوم لگنے پر لڑکا ہجوم کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔