انتظار ختم، کراچی سرکلر ریلوے 25 سال بعد دوبارہ بحال!

کراچی: شہر قائد کے عوام کا انتظار ختم ہوا، کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) 25 سال بعد دوبارہ بحال ہوگئی۔
اس موقع پر افتتاحی تقریب ہوئی، جس میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے 46 کلومیٹر ٹریک پر سٹی اسٹیشن سے پپری تک سرکلر ریلوے چلے گی، اس میں سرکلر کا 14 کلومیٹر خصوصی ٹریک شامل ہے، 15 روز بعد مزید 14 کلومیٹر ٹریک کا اضافہ ہوگا اور 12 پھاٹک نصب کریں گے جب کہ ٹریک پر کراسنگ کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی۔


شیخ رشید نے کہا کہ ابتدا میں یومیہ 2 ٹرینیں چلیں گی، پھر 14 دسمبر کو 8 اور اس کے بعد سے یومیہ 20 ٹرینیں چلیں گی، سرکلر ریلوے کا کرایہ 30 روپے کردیا، مزدور طبقہ 750 روپے ماہانہ کارڈ کے ذریعے سفر کرسکیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔