کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کا کل بھوک ہڑتال کا اعلان
کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے 2 ستمبر کو ایم اے جناح روڈ پر بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
کنونیر آل کراچی تاجر ایکشن کمیٹی رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 44 فیصد سے زائد ویکسینیشن ہوچکی ہے۔
تاجر رہنما شرجیل گوپلانی اور جمیل پراچہ نے کہا کہ حکومت سندھ رات 10 بجے تک کاروبار کی اجازت دے، اندرون سندھ کی طرح کراچی کے تاجروں کیلئے بھی ہفتے میں ایک چھٹی کا اعلان کیا جائے۔
اس موقع پر تاجر رہنما وقاص عظیم اور رانا رئیس کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ فوری طور پر ہوٹلوں میں ان ڈور ڈائننگ کی اجازت دے اور صوبے میں فوری طور پر شادی ہالوں کو ان ڈور شادیوں کی اجازت بھی دے