کل سے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، اسد عمر کا بڑا اعلان!

کراچی: اسد عمر نے کراچی میں کل سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کے الیکٹرک کے لیے فرنس آئل اور گیس کی سپلائی بڑھادی، بجلی بحران میں غلطی کس کی تھی، نیپرا فیصلہ کرے گا۔
اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بجلی کی فراہمی میں ہر سال بتدریج اضافہ کیا جائے گا، کراچی میں آئندہ سال 18 فیصد بجلی کا اضافہ کیا جائے گا، نیپرا کراچی میں لوڈشیڈنگ پر 4، 3 دن میں رپورٹ جاری کردے گا، نیپرا کراچی لوڈشیڈنگ سے متعلق فیصلہ کرے، حکومت عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدہ پی ٹی آئی کی حکومت نے نہیں کیا، کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی بڑھاکر 290 ملین کیوبک فٹ کی جارہی ہے، کے الیکٹرک کو فرنس آئل کی فراہمی بھی بڑھادی، بن قاسم پاور پلانٹ کو فرنس آئل پر چلایا جاسکتا ہے، کے الیکٹرک کو مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنا پڑے گی، کراچی کے تین چوتھائی حصے کو مسلسل بجلی فراہم کی جائے گی۔
اسد عمر نے مزید کہا 2021 کی گرمیوں سے پہلے 550 میگاواٹ اضافی بجلی کراچی کے پاس ہوگی، 2 سال بعد کراچی کو بجلی کی اضافی فراہمی 1350 میگاواٹ ہوجائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔