کراچی کی ترقی اور بحالی، خصوصی کمیٹی تشکیل!

کراچی: حکومت سندھ نے کراچی کی ترقی اور بحالی کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے صوبائی رابطہ و عمل درآمد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے سربراہ وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے جب کہ چیف سیکریٹری، سیکریٹری پلاننگ، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری ماس ٹرانزٹ، پاک فوج کی فائیو کور اور این ڈی ایم اے کے نمائندے، ایڈمنسٹریٹر کراچی، کمشنر کراچی اور پی سی آئی سی ممبر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
خصوصی کمیٹی کراچی میں ترقیاتی پروجیکٹ، شہر کی بحالی اور بہتری کے لیے کاموں کی مانیٹرنگ اور کوآرڈی نیشن کے لیے وفاق کے ساتھ رابطے میں رہے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔