کراچی، 14 سے 16 اکتوبر پارہ 42 ڈگری پہنچنے کی پیش گوئی

کراچی: شہر قائد میں محکمۂ موسمیات نے ہیٹ ویو کے دوران پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا اور یہ ڈپریشن مشرقی بھارت میں ہے جو مشرقی بھارت کے ساحلی علاقوں میں بارش برساسکتا ہے اور ڈپریشن وسطی بھارت تک آسکتا ہے جب کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں کو اس ڈپریشن سے براہ راست خطرہ نہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی آئندہ 5 سے 7 روز کے دوران ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور میدانی علاقوں سے گرم و خشک ہوائیں چلیں گی۔
سردار سرفراز نے بتایا کہ ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جب کہ 14 سے 16 اکتوبر کے دوران پارہ 42 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے شہریوں کو دن کے اوقات میں بلاضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔