کراچی: ڈیفنس میں کارروائیاں،3 ملزمان گرفتار،اسلحہ،طلائی زیورات ،ملکی و بیرونی کرنسی برآمد

کراچی: ڈسٹرکٹ ساؤتھ ڈیفنس انوسٹی گیشن پولیس کی کارروایوں کے دوران ڈیفنس و کراچی کے مختلف پوش ایریاز سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث3 ملزمان گرفتار ، قبضے سے اسلحہ، بھاری مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور بیرونی کرنسی بھی برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساوئتھ زون کراچی کے جاری کردہ پریس بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ، ڈی آئی جی پی اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ زون کراچی کی ہدایت پر ایس آئی او تھانہ ڈیفنس چوہدری سعید اختر، مشتاق احمد بلوچ، اے ایس آئی عبدالصمد،اے ایس آئی قسیم اختر تنولی ،ایچ سی طاہر محمود ،ایچ سی امجد و دیگر کے ہمراہ ڈیفنس کے پوش علاقوں میں کارروائیاں کیں ، جن کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم بدر منیر ولد نزیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم دو لاکھ روپے۔ دو ہزار امریکن ڈالر۔ پانچ سو کویتی دینار۔طلائی زیورات اور واردات میں استعمال کیا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔۔

گرفتار شدہ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام 609/2021 بجرم دفعہ 397/34 ت پ درج ہے ۔۔گرفتار ملزم کے ساتھی ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم سے برآمدہ اسلحہ ناجائز کا مقدمہ علیحدہ سے الزام نمبر706/2021بجرم دفعہ 23(i)Aسند آرمز ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

دوسری کارروائی کے دوران شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث ملزم فلک شیر ولد عبدالقیوم کو گرفتارکیا گیا۔ ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری اور مال کی برآمدگی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں .

ملزم فلک شیر مقدمہ الزام نمبر 623/2021 بجرم دفعہ 365/397/34 ت پ تھانہ ڈیفنس کراچی میں گرفتار ہوا جس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیاجارہاہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ تیسری کاروائی کے دوران ڈیفنس کے بنگلوں میں ماسی چوری گروہ کا اہم رکن محمد سلمان ولد علی شیر گرفتار ہوا ہے جس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر492/2021بجرم دفعہ 381/34ت پ تھانہ ڈیفنس میں درج ہے ملزم کے دیگر ساتھیوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار شدہ ملزم کےڈیفنس کے علاقوں کے مزید بنگلوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔