کراچی کا تاجر برطانوی حکومت کے خلاف 3 مقدمات میں کامیاب
لندن: شہر قائد سے تعلق رکھنے والے تاجر جابر موتی والا نے برطانوی حکومت کے خلاف 3 مقدمات جیت لیے۔
تاجر جابر موتی والا کے وکلا نے برطانوی حکومت کے خلاف ویزا منسوخی، غیر قانونی حراست اور قانونی اخراجات کی ادائیگی کے مقدمے دائر کیے تھے، ان کا فیصلہ جابر موتی والا کے حق میں آیا ہے۔
رائل کورٹ آف جسٹس نے ہوم آفس کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے جابر موتی والا کا ملٹی پل انٹری ویزا بھی بحال کردیا۔
خیال رہے کہ جابر موتی والا کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے امریکا کی درخواست پر ایجویئر روڈ سے گرفتار کیا تھا۔