کلبھوشن کی اپیل سے متعلق آرڈیننس اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کے شدید اعتراضات

اسلام آباد: بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کی اپیل سے متعلق آرڈیننس وزارت قانون کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔
آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت قومی اسمبلی میں کل بھوشن یادیو کی اپیل سے متعلق آرڈیننس پیش کیا گیا تو اپوزیشن نے شدید اعتراضات اٹھائے، پاکستان پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن اراکین کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، حکومتی اراکین کے جواب دینے کی کوشش پر ایوان میں گرما گرمی کا ماحول پیدا ہوگیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان جب وزیراعظم بنے تو انہوں نے کہا کوئی این آر او نہیں دوں گا لیکن جتنے این آر او انہوں نے دیے، کسی آمر نے بھی نہیں دیے۔ بلاول نے کہا کہ کل بھوشن مانتا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کرتا تھا، اعتراف جرم کے باوجود اس کو این آر او دیا جارہا ہے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ جو حملہ کرکے گرا، اسے بھی چائے پلاکر واپس بھیج دیا، جہانگیر ترین، بی آر ٹی کو بھی این آر او ملا، بلین ٹری سونامی، چینی، آٹا چوری پر بھی این آر او دیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔