چیف جسٹس قاضی فائز کو بہترین انسان پایا، بہت کچھ سیکھنے کو ملا، جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس ٰیحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے غصے کے وقت صرف اللہ ہی آپ کی مدد کرسکتا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے لیے رکھے گئے الوداعی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بہترین انسان پایا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اچھا وقت گزار کر جا رہے ہیں۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کمی محسوس کریں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو الوداع کہنے میں بہت مختلف احساسات ہیں، ایک طرف دکھی ہوں کیونکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی موجودگی یاد آئے گی، آپ نے ہمیں ہمیشہ ہر چیز کے لیے تیار رکھا۔
ان کا کہنا تھا قاضی فائز عیسیٰ احساسات رکھنے والے انسان ہیں، مسکرا کر بات کریں گے تو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے شائستہ جواب سے آپ مانوس ہوجائیں گے، اگر آپ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو تنگ کریں گے تو غصے میں برابری نہیں کرسکیں گے، ان کے غصے کے وقت صرف آپ کی اللہ ہی مدد کرسکتا ہے، میں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے غصے کا کئی بار سامنا کیا، تجربہ اچھا نہیں تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔