5 جولائی جمہوری سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،مرتضی وہاب
کراچی:ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ آج 5 جولائی جمہوری سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس روز شہید بھٹو کی عوامی حکومت کو ختم کردیا گیا تھا ، ضیاالحق تو چلاگیا لیکن بھٹو کو آج بھی لوگ یاد رکھتے ہیں، پیپلزپارٹی کے خلاف سازشیں کی جاتی رہی ہیں وہ اج تک رکی نہیں ، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر علی زیدی اور امین الحق ، فہمیدہ مرزا متنازعہ کمیٹی کے رکن تھے احتجاج کیاجاناچاہے تھا، وفاق کے سامنے مردم شماری پر وزیراعلی سندھ نے اعترض کیا سی سی آئی کے اجلاس میں کیا،وزیراعلی سندھ نے خط لکھا، سندھ حکومت کے خلاف ایم کیوایم کا احتجاج دیکھا ، کاش وہ وفاق کے خلاف ایسا احتجاج کرتے ، گرین لائین سات سال سے مکمل نہیں ہوئی اس پر احتحاج کرتے،کراچی کے لوگوں نے اس تفریق کو ختم کیا ہے،ضمنی الکیشن میں کراچی کی عوام نے ان کو مسترد کرکے تفریق کو ختم کیا،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے گیس کی لوڈشیڈنگ پانی کی کمی بجلی لوڈشڈنگ پی ڈی پی پر سندھ حکومت کا ساتھ دینا چاہیے تھا ۔۔مرتضی وہاب نے کہا کہ کشمیرپر ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف ایک مہم چلائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ میں اقرار کرتاہوں کہ حلیم عادل نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا ہےاور وہ سب سے بڑا قبضہ گروپ کا سر براہ ہے۔