جے یو آئی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ، اسپتال داخل
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے۔
بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد ان کو اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مولانا عبدالغفور حیدری کا علاج جاری ہے۔
مولانا فضل الرحمان، کامران مرتضیٰ اور دیگر نے مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی۔