بھارت پابندیاں ہٹاکر کشمیریوں کے بنیادی حقوق فوری بحال کرے، جوبائیڈن

واشنگٹن: جوبائیڈن نے بھارت سے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں لگائی گئی پابندیاں ہٹا کر کشمیریوں کے بنیادی حقوق فوری طور پر بحال کرے۔
امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے بھارت سے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے فوری ضروری اقدامات کرے، انہوں نے شہریت اور رجسٹریشن کے متنازع قوانین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
جوبائیڈن کے پالیسی پیپر میں دیگر ممالک میں مسلم کمیونٹیز کے ساتھ ہونے والے مظالم کو بھی روکنے کا مطالبہ کیا گیا، بیان پر بھارتی امریکی گروپ کو آگ لگ گئی اور انہوں نے اس پر نظرثانی کی درخواست کی جس کا جوبائیڈن کی ٹیم نے کوئی جواب نہیں دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔