ماضی میں تین، چار دفعہ جنات دکھائی دینے پر کئی ماہ خوفزدہ رہی، مریم نفیس

کراچی: ٹی وی کی مقبول اداکارہ مریم نفیس نے ماضی میں جنات دکھائی دینے کا انکشاف کیا ہے۔
مریم نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ برس قبل انہیں تین سے چار مرتبہ سائے یا دھویں کی شکل میں مخلوقات دکھائی دیں جو جنات تھے۔
انہوں نے اس خوف ناک تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان مناظر نے ان کے دل میں خوف پیدا کردیا تھا جو کئی مہینوں تک قائم رہا اور وہ آج بھی اکثر خوف زدہ ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے سنجیدگی سے بتایا کہ اس واقعے کے بعد 6 سے 7 مہینے تک انہیں مسلسل محسوس ہوتا تھا کہ کوئی ان کے آس پاس موجود ہے اور کئی ماہ تک پریشان رہیں۔
مریم نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ اب بھی جب وہ کراچی میں تنہا مقیم ہیں اور ان کے شوہر امان اچانک کمرے میں آجائیں تو وہ خوف زدہ ہوجاتی ہیں۔
یاد رہے کہ مریم نفیس اور ان کے شوہر امان نے حال ہی میں بیٹے کو زندگی میں خوش آمدید کہا ہے، مریم بیٹے کی پیدائش کے بعد سے کسی پروجیکٹ میں نظر نہیں آئیں، تاہم وہ جلد اسکرین پر واپسی کیلئے پُراُمید ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔