رمضان ٹرانسمیشن میں عامر لیاقت کو یاد کرکے جویریہ سعود آبدیدہ ہوگئیں

کراچی: نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران اداکارہ و میزبان جویریہ سعود آبدیدہ ہوگئیں۔ ثنا خواں شیری رضا اور نعت خواں احمد رضا قادری رمضان ٹرانسمیشن کے دوران عامر لیاقت کی تحریر کردہ نعت پڑھتے ہوئے پروگرام کے دوران آبدیدہ ہوگئے، اُن کی دیکھا دیکھی جویریہ سعود بھی فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔
نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض جویریہ سعود انجام دے رہی ہیں جبکہ ثنا خواں شیری رضا اور نعت خواں احمد رضا قادری بھی پروگرام کا حصہ ہیں جو اپنی خوبصورت اور مسحور کن آواز سے پروگرام کی روحانیت کو بڑھا رہے ہیں۔
جویریہ سعود کی میزبانی میں ہونے والی خصوصی نشریات میں پاکستانی نژاد امریکی تاجر، سوشل ورکر علی شیخانی نے شرکت کی اورپھیپھڑوں کےعلاوہ ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں تین سال سے مبتلا بچے کی مدد کا اعلان کیا۔
بیٹے کی بیماری سے پریشان والد کویقین ہے کہ علی شیخانی کی مدد سے بیٹا اپنے پیروں پرکھڑا ہوسکے گا۔
پروگرام میں شیری رضا، جویریہ سعود اور احمد رضا قادری مرحوم عامر لیاقت حسین کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔