سوشل میڈیا پر جویریہ کیوں ہدف تنقید بنی ہوئی ہیں؟

کراچی: سینئر اداکارہ جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ لوگ ابتدا میں انہیں مدھوبالا اور رانی مکرجی میں ملاتے تھے، اُن کی اس بات پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔
نامور پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر اور میزبان جویریہ سعود کا ایک پرانا بیان جو انہوں نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں دیا تھا کہ ابتدا میں لوگ انہیں مدھوبالا اور رانی مکرجی کہتے تھے پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
شو کے دوران ندا یاسر جویریہ سے پوچھتی ہیں کہ تمہیں لوگ کس اداکارہ سے ملاتے ہیں۔ جس پر جویریہ سعود جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں شروع شروع میں جب میں انڈسٹری میں آئی تھی تو لوگ مجھے مدھوبالا کہتے تھے۔ جب تھوڑا وقت گزر گیا تو لوگ مجھے رانی مکرجی کہنے لگے۔ لیکن اب لوگ مجھے کسی اداکارہ میں نہیں ملاتے۔
سوشل میڈیا پر جویریہ سعود کا یہ بیان وائرل ہوگیا اور ان کے اس بیان پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
اکثر صارفین اُنہیں اس بات پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ بہت سے صارفین نے اُن کا مذاق بھی اُڑایا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔