جاوید میانداد نہ ہوتے تو وسیم اکرم نہ ہوتا

کراچی: سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان ٹیم میں اپنی شمولیت کا سہرا لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد کے سر باندھ دیا۔
سوئنگ کے سلطان کے نام سے معروف وسیم اکرم نے اپنے انٹرنیشنل ون ڈے کیریئر کا آغاز 1984 میں نیوزی لینڈ کے خلاف فیصل آباد سے کیا۔
وسیم اکرم کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین فاسٹ بولرز میں ہوتا ہے۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے پہلے بولر تھے۔
وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ لکھا ہے کہ یہ وہ لمحہ تھا جب راولپنڈی میں یہ 17 سالہ نوجوان پاکستان کے لیے منتخب ہوا۔


وسیم اکرم نے ٹیم میں منتخب ہونے کا سہرا لیجنڈری بیٹسمین اور سابق کپتان جاوید میانداد کے سرباندھا اور لکھا کہ ‘اگر جاوید میانداد نہ ہوتے تو وسیم اکرم نہ ہوتا’۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔